ڈی جی ایل ڈی اے نے ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن ڈیپو کی اندرونی سڑکوں اور ٹریفک روانی کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈیپو کی مجوزہ ری ماڈلنگ کا جائزہ لیا
بھاٹی چوک انڈر پاس کی 237 پائلیں مکمل، منصوبے پر بلا تعطل کام جاری، فنشنگ ورک جاری،بریفنگ
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی تمام منصوبوں پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور (عمرحیات چوہدری)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن، داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن اور سرکلر روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور انکی ٹیم نے بھی ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ دورہ کیا۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ریلوے اسٹیشن ڈیپو کی اندرونی سڑکوں کی ری ماڈلنگ پر بھی غور کیا گیا۔شہریوں کی سہولت اور بہتر ٹریفک روانی کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈیپو کی مجوزہ ری ماڈلنگ کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ریلوے اسٹیشن کے پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پارکنگ ایریا میں رکھے ریلوے انجن کو نئی جگہ منتقل کیا گیا ہے، بیوٹیفکیشن بھی کی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ری ماڈلنگ اور فساڈ کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل دی نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈر پاس کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اہداف کے حصول بارے بریفنگ دی۔داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔پیڈیسٹرین انڈر پاس پر سیڑھیوں کی تعمیر، دیگر فنشنگ ورک جاری ہیں۔ بھاٹی چوک انڈر پاس کی 237 پائلیں مکمل کر لی گئیں ہیں اور منصوبے پر بلا تعطل کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے تمام منصوبوں پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ٭٭٭٭٭
