6

وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سی ای او ریلوے محمد حفیظ اللہ اور ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے پلیٹ فارم نمبر 2 اور پلیٹ فارم نمبر 4 پر قائم سی آئی پی لاؤنجز کا خصوصی دورہ کیا اور وہاں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

وزیر ریلوے نے اسٹیشن پر صفائی ستھرائی، مسافروں کو دستیاب سہولیات اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے ری ماڈل پارکنگ اسٹینڈ کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر ریلوے قلیوں سے بھی ملے اور ان سے دستیاب سہولیات اور مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے سی ای او ریلوے اور ڈی ایس ریلوے لاہور کو اسٹیشن پر بہترین سہولیات کی فراہمی پر سراہا جبکہ مسافروں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے مسافروں کو بہترین سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہے۔

اس وقت پاکستان ریلوے ریکارڈ آمدن کما رہا ہے۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی

ریلوے میں اصلاحات سے بہتری آرہی ہے۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی

افسران اور ریلوے کا مزدور مل کر محنت کریں، انشاءاللہ مزید بہتری آئے گی۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی

لاہور ریزرویشن ہال کو بھی ہیڈ کوارٹر ریزرویشن کی طرز پر اپ گریڈ کریں گے وفاقی وزیر ریلوے کی ریزرویشن کے وزٹ کے بعد گفتگو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں