




کھاریاں(نمائندہ خصوصی) انتظامیہ نے صرف 3 کے خلاف گرینڈ سٹی ،میٹروسٹی اور سٹی ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف کاروائی کی باقی کو کیوں چھوڑ دیا سوال اٹھ گئے تفصیلات کے مطابق گجرات ضلع کونسل نے 19 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو غیر منظور شدہ قرار دیتے ہوئے شہریوں کو ان اسکیموں میں سرمایہ کاری اور پلاٹ خریدنے سے خبردار کر دیا اور ان کے مختلف مراحل (فیزز) کو غیر قانونی اور غیر منظور شدہ قرار دیتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان میں پلاٹ خریدنے سے گریز کریں۔ گجرات ضلع کی تین تحصیلوں میں موجود 19 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی فہرست جاری کی گئی۔ گجرات کی ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی اس وقت ضلع کونسل کی ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔ اس نئی فہرست میں گرینڈ سٹی،میٹروسٹی،سٹی ہاوسنگ سوسائٹی ،براق سٹی کھاریاں/سرائے عالمگیر، گرین ویلی، زیتون سٹی، کینال ہاؤسنگ، السعید گارڈن، ڈریم سٹی، عثمان گارڈن، گلشنِ رزاق، چناب سٹی، پیراڈائز گارڈن، نیو سٹی، ایفل سٹی، ایکسٹینشن ریوار گارڈن فیز 3 اور 4، غفان سٹی اور گرین ویو سٹی شامل ہیں۔