166

واسا پھول یونین CBA سعید احمد خان 05 لاکھ فراڈ کیس کی کڑکی میں پھنس گیا

شملہ ہل سب ڈویژن کے ورک چارج ملازم اعظم بٹ کو ریگولر کروانے کا جھانسہ دیا

ملازم وہی کا وہی مجبوری میں جبکہ پیسہ حفاظت کے ساتھ چیف آرگنائزر کی تجوری میں

ہوس سے سرشار لالچی کا شارٹ کٹ والا راستہ سیدھا احتسابی ادارے کے دروازے پر جا نکلا

متاثرہ ملازم نے انصاف کے لئے احتسابی ادارے کا دروازہ کھٹکٹھا دیا، ملزم رقم واپس دینے سے انکاری

شرمناک حرکت سے پھول یونین کا پھول مُرجھانے کے دہانے پر ، بہارجیسی پھول یونین کو خزاں لگ گئی

غلیظ حرکت سے باقی عہدے داروں کی ساکھ بری طرح متاثر ، “ایک گندی مچھلی پورے تالاب کو گندہ کر گئی”

سی بی اے عہدے دار عجب کشمکش میں مبتلا  “میں کہڑے پاسے جاواں میں منجی کیتھے ڈاواں ” کا وِرد شروع

یونین سے شرمندگی، اینٹی کرپشن کے احتسابی چنگل میں ، ” آگے کنواں پیچھے کھائی ” جیسی صورتحال پیدا

لاہور ( عمرحیات چوہدری ) محکمہ واسا لاہور کی سی بی اے پھول یونین کے عہدے دار کی شرمناک حرکت سے پھول یونین کا قد تیزی سے نیچے گرنا شروع ہو گیا پھول یونین کے اعلی عہدے دار نے ورک چارج ملازم کو ریگولر کروانے کا جھانسہ دے کر خطیر رقم بٹور لی تفصیلات کے مطابق واسا لاہور سی بی اے پھول یونین کے چیف آرگنائزر سعید احمد خان نے شملہ سب ڈویژن کے ورک چارج ملازم اعظم بٹ کو ریگولر کروانے کا جھانسہ دے کر مورخہ 10 فروری 2026 کو ایڈوانس نقد کیش 05 لاکھ روپےدو عدد چشم دید گواہان خاور ولد غلام نبی اور دلبر حسین شاہ ولد شبیر حسین شاہ کے روبرو ہو کر وصول کئے مگر کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ورک چارج ملازم کو ریگولر نہیں کروایا کیونکہ یہ صریحاً غیر قانونی کام تھا مگر ہوس اور لالچ میں آ کر دانستہ طور پر اس عہدیدار نے غیر قانونی اقدام کو کرنے کی ناکام کوشش کی کام نہ ہونے کی صورت میں متاثرہ اعظم بٹ نے کئی بار اپنے پیسوں کا مطالبہ کیا مگر سعید احمد خان صاف انکار ی رہے متاثرہ ملازم نے دلبر داشتہ ہو کر سعید احمد خان کے خلاف دو عدد گواہان کے تحریری بیانات کے ساتھ اینٹی کرپشن میں درخواست دے دی جس کے باعث واسا پھول یونین CBA سعید احمد خان 05 لاکھ فراڈ کیس کی کڑکی میں پھنس گیا سی بی اے عہدے دار عجب کشمکش میں مبتلا ہو گیا “میں کہڑے پاسے جاواں میں منجی کیتھے ڈاواں ” کا وِرد شروع ہو گیا ملازم وہی کا وہی مجبوری میں جبکہ پیسہ حفاظت کے ساتھ چیف آرگنائزر کی تجوری میں چلا گیا شرمناک حرکت سے پھول یونین کا پھول مُرجھانے کے دہانے پر آ گیا ، بہارجیسی پھول یونین کو خزاں لگ گئی غلیظ حرکت سے باقی عہدے داروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ، “ایک گندی مچھلی پورے تالاب کو گندہ کر گئی” سعید احمد خان کو یونین سے شرمندگی ہونے سے اور اینٹی کرپشن کے احتسابی چنگل میں پھنسنے پر ” آگے کنواں پیچھے کھائی ” جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں