54

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرسیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کا ننکانہ صاحب کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

لاہور (عمرحیات چوہدری)  ایم ڈی واسا ننکانہ نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو موجودہ پیشرفت پر بریف کیا سی ای او ننکانہ عامر بٹ بھی ہمراہ تھے سیکرٹری ہاؤسنگ نے شہر کے مختلف علاقوں میں تعمیراتی مقامات کا دورہ کیا سیکرٹری ہاؤسنگ کو 89 کلومیٹر سیوریج لائنز بچھانے کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی ننکانہ صاحب میں 2.5 کلومیٹر طوفانی پانی کی نکاسی کا نظام زیر تعمیر ایک نئے اور دو بحال ڈسپوزل اسٹیشنز کی تعمیر و بحالی کا کام جاری 16 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کا کام پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کیا جائے گا سیکرٹری ہاؤسنگ نے پی ایچ اے کے زیر تعمیر پارکس کے مقامات کا بھی معائنہ کیا سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی سیکرٹری ہاؤسنگ نے پہلے مرحلے کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کے لیے پائیدار ترقی کے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں شہریوں کی اچھی صحت اور ماحول دوست وژن کے تحت پارکس اور گرین ایریاز بنائے جا رہے ہیں اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے اچھے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں