45

پنجاب بھر میں غیر رجسٹرڈ سکولوں اور اکیڈمیوں کے خلاف کارروائیاں شروع

لاہور(عمرحیات چوہدری)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی ہدایت پرغیر رجسٹرڈ سکولوں اور اکیڈمیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

وزیر تعلیم کے سخت احکامات کے بعدڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ سکولوں اور اکیڈمیوں کو نوٹس جاری کرنے شروع کر دئیے اور ایک ہی دن میں 744 تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کردیئے گئے ۔غیر رجسٹرڈ سکول و اکیڈمی مالکان کو تین روز کے اندر رجسٹریشن کرانے کی حتمی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کاکہناہے کہ خلاف ورزی پر زیرو ٹالیرنس پالیسی اختیارکی جائے گی اور سخت قانونی کارروائی ہوگی،پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس 1984 کے تحت رجسٹریشن ہر نجی تعلیمی ادارے کے لیے لازمی ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق رجسٹریشن کے بغیر تعلیمی ادارہ چلانا قانوناً جرم، ذمہ دار افراد سے قانون کے مطابق نبٹیں گے،غیر رجسٹرڈ ادارے چلانے پر 3 لاکھ سے 40 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

وزیر تعلیم راناسکندرحیات کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق سینکڑوں نجی سکول تاحال غیر رجسٹرڈ ہیں،تمام غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے فوری طور پر رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کرائیں،نوٹس کے مطابق سکولوں، اکیڈمی کو رجسٹریشن کروانے کیلئے 3 روز کی حتمی مہلت دی گئی ہے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز تین روز میں رجسٹریشن نہ کرانے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گی۔

رانا سکندر حیات کے مطابق بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی سکولوں کیلئے لازمی قراردیاگیاہے اور اس کے بغیر تعلیمی ادارہ نہیں کھل سکے گا،تمام تعلیمی ادارے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول یقینی بنائیں، ایجوکیشن اتھارٹیز لازمی چیک کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں