18

ریلوے لاہور ڈویژن میں 8 ٹکٹ کلیکٹرز کی اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز کے عہدے پر ترقی

لاہور: (نمائندہ خصوصی) پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن میں 8 ٹکٹ کلیکٹرز کو اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں ناظم رضوی، سلمان جاوید، ناظم احمد، عبدالعظیم، محمد سہیل اکبر، محمد ریاض فیصل، محمد کاشف جاوید اور محمد ارشد شامل ہیں۔
ٹکٹ کلیکٹرز سے اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز کے عہدے پر ترقی پانے والے ملازمین کے اعزاز میں ان کے ساتھیوں کی جانب سے لاہور ریلوے اسٹیشن پر استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اسٹیشن مینجر ظفر اقبال سمیت دیگر افسران و عملے نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز کو مبارکباد دی گئی اور ان کے لیے مزید کامیابیوں اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
ترقی پانے والے اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز نے ریلوے انتظامیہ لاہور ڈویژن اور اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی ڈیوٹیاں محنت، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں