149

نگراں وفاقی وزراء کو ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

فوٹو فائل
فوٹو فائل

شفاف انتخابات کیلئے نگراں وفاقی وزراء کو ہٹانے کی درخواست پر کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کل دن ایک بجے درخواست کی سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)  کی جانب سے نگراں وزیر فواد حسن فواد، مشیر احد چیمہ کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

درخواست گزار نے مبینہ جانبدار وزراء کو نگراں کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں