40

محمد منیر نے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جمالیا

محمد زبیر ایک اسٹروک کے فرق سے دوسرے اور پہلے راؤنڈ کے کامیاب گالفر منہاج مقصود تیسرے نمبر پر چلے گئے۔
محمد زبیر ایک اسٹروک کے فرق سے دوسرے اور پہلے راؤنڈ کے کامیاب گالفر منہاج مقصود تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

25ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن کے دوسرے روز محمد منیر نے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جمالیا، سینئر پروفیشنل ایونٹ میں محمد طارق اور جونیئرز میں محمد کاشان نے کامیابی حاصل کی۔

کراچی کے ڈی ایچ اے گالف کلب پر جاری سندھ اوپن گالف کے دوسرے روز نئے لیڈرز سامنے آگئے، پروفیشنل کیٹیگری میں محمد منیر نے اسکور بورڈ پر قبضہ جمالیا، وہ مجموعی طور پر تین انڈر پار 141 کے اسکورسے لیڈ کررہے ہیں۔

محمد زبیر ایک اسٹروک کے فرق سے دوسرے اور پہلے راؤنڈ کے کامیاب گالفر منہاج مقصود تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

ہول ان ون کرنے والے زبیر حسین کا کہنا ہے کہ گالف کورس پر تیز ہواؤں کی وجہ سے کوئی گالفر بہتر اسکور نہ کرسکا، پہلی مرتبہ اس کورس پر ہول ان ون کرکے بے حد خوشی ہورہی ہے۔

چیمپئن شپ کی سینئر پروفیشنل کیٹیگری میں محمد طارق نے اورنگزیب کو پیچھے دھکیلتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔

جونیئر پروفیشنل کیٹیگری میں محمد کاشان نے دونوں راؤنڈ میں فتح سمیٹی، ایونٹ کا فائنل راؤنڈ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں