38

تیسرے روز کھانے کے وقفے کے بعد میچ دیر سے کیوں شروع ہوا؟

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے کے بعد کھیل میں تاخیر کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد کھیل تاخیر کا شکار ہوا تھا۔

کھانے کے وقفے کے بعد دونوں ٹیمیں میدان میں آئیں لیکن امپائرز نے کھیل شروع نہیں کیا تھا۔

فیلڈ امپائرز ویسٹ انڈیز کے جول ولسن اور انگلینڈ کے مائیکل گف کا تھرڈ امپائر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹی وی امپائر رچرڈ النگورتھ لفٹ میں پھنس گئے تھے جس کے باعث کھیل شروع کرنے میں تاخیر ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں