105

امریکی وزیر خارجہ بلنکن کی اماراتی صدر شیخ محمد سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ مشرق وسطیٰ میں قطر سے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

انٹونی بلنکن نے ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات کی۔ جس کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اماراتی صدر سے غزہ کی جنگ کے خطے میں پھیلنے سے بچانے کی کوششوں پر بات ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی ضروریات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اماراتی صدر کو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے امریکا کے مسلسل پُرعزم ہونے سے آگاہ کیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن متحدہ عرب امارات سے اب سعودی عرب جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں