5

شفاف آڈٹ سسٹم اور عوامی اعتماد، ثریا عظیم ہسپتال کی مثالی کارکردگی کا ثبوت ہے


ثریا عظیم (وقف) ہسپتال کی شاندار کارکردگی، 2025ء میں 2 لاکھ 79 ہزار سے زائد مریض مستفید


غریب مریضوں پر 11 کروڑ 23 لاکھ روپے خرچ،ترقیاتی کاموں پر ایک کروڑ 88 لاکھ روپے خرچ ،سالانہ رپورٹ جاری۔

صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال اور امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی میڈیا کو تفصیلی بریفنگ

لاہور:ثریا عظیم (وقف) ہسپتال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2025ء جاری کر دی گئی۔ اس موقع پر صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال اور امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی۔میڈیا بریفنگ میں سیکرٹری گورننگ باڈی افتخار احمد چوہدری، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہسپتال ڈاکٹر فواد نور اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سال 2025ء میں ثریا عظیم (وقف) ہسپتال نے 2 لاکھ 79 ہزار 334آؤٹ ڈور مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں، جبکہ 7,748مریضوں کو ان ڈور علاج کی سہولت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحق مریضوں کے علاج، ادویات اور طبی سہولیات پر مجموعی طور پر 11 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائدخرچ کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں محض100 روپےکے عوض 1 لاکھ 41 ہزار سے زائدمریضوں کا علاج کیا گیا، جبکہ صبح کے اوقات میں 200 روپےپر33,556مریضوں کو ماہر کنسلٹنٹس کی خدمات فراہم کی گئیں۔سالانہ رپورٹ کے مطابق ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 14,787 ایکسرےاور 33,395 الٹراساؤنڈکیے گئے۔ ڈائیلسز سنٹر سے2,630مریض مستفید ہوئے، جبکہ ہسپتال کی لیبارٹری نے29,850افراد کو تشخیصی سہولیات فراہم کیں۔ تھلیسیمیا سنٹر میں30 بچوں کو باقاعدگی سے انتقالِ خون کی سہولت مہیا کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں شعبۂ اطفال، ڈائیلسز، آرتھوپیڈک اور سرجری میں صحت سہولت کارڈکی سہولت بھی دستیاب ہے، جبکہ بلڈ بینک، لیبارٹری، گائنی ایمرجنسی، بچہ ایمرجنسی اور جنرل ایمرجنسی 24 گھنٹےمریضوں کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔ داخل مریضوں کو ہسپتال فارمیسی سے 10 فیصد رعایت پر معیاری ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سال 2025ء کے دوران ہسپتال میں ترقیاتی کاموں پر ایک کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں قائم انسٹی ٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں میڈیکل لیبارٹری، فارمیسی، ایکسرے، آپریشن تھیٹر ٹیکنیشنز اور ڈسپنسرز کے لیے ڈپلومہ کورسز بھی جاری ہیں۔انہوں نے ہسپتال کے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کی توسیع، جدید لفٹ سسٹم کی تنصیب، ریمپ کی تعمیر، آپریشن تھیٹر کی اپ گریڈیشن اور جدید طبی آلات کی خریداری منصوبہ بندی میں شامل ہے۔آخر میں صدر گورننگ باڈی نے مخیر حضرات اور بالخصوص اہلِ لاہور سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے دوران اپنے عطیات اور صدقات ثریا عظیم (وقف) ہسپتال کو دیں تاکہ غریب اور مستحق مریضوں کو مفت اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہسپتال میں عطیات کے استعمال کے لیےشفاف آڈٹ سسٹم وجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں