5

مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی لاہور کا 22 مئی کو مال روڈ پر احتجاج کا اعلان

لاہور (عمرحیات چوہدری)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی 22 مئی بروز جمعہ سہ پہر 5:00 بجے مسجدِ شہداء مال روڈ لاہور پر ایک بڑا عوامی احتجاج کرے گی۔حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ غریب اور متوسط طبقے کیلئے ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک گیر احتجاجی تحریک کا بھرپور حصہ بنے گی۔انہوں نے تمام اضلاع، زونز، کارکنان اور جے آئی یوتھ کے نوجوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کو تاریخی بنانے کیلئے فوری طور پر عوامی رابطہ، ممبرشپ مہم اور بھرپور موبلائزیشن کا آغاز کیا جائے۔امیر جماعت اسلامی لاہور نے اہلِ لاہور سے اپیل کی کہ وہ مہنگائی، بے روزگاری اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف 22 مئی کو بڑی تعداد میں احتجاج میں شرکت کرکے اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام سید مودودی اسلامک سنٹر میں حلقہ لاہور کے تمام سطح کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئ ےکیا۔ جس میں حلقہ لاہور کے ذمہ داران، ضلعی نظم، قیم زونز، ناظمین شعبہ جات، سیاسی امور کے نگران، جے آئی یوتھ اور عوامی کمیٹیوں کے صدور نے بڑی تعداد میں شریک تھے ۔ اجلاس میں ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور احتجاج کی تیاریوں کے حوالے تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں