11

ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کا محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں چوبرجی ڈرین کا دورہ

لاہور (عمرحیات چوہدری ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوامی خدمت کے منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے ڈائریکٹر واسا عثمان بابر کی جانب سے منصوبے کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی چوبرجی چوک سے شام نگر تک ڈرین پر تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری ہے ایم ڈی واسا کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ 9 اور 10 محرم الحرام سے قبل چوبرجی چوک کو مکمل طور پر کلیئر کیا جائے اس منصوبے کی تکمیل سے سنٹرل لاہور کے ڈرینج سسٹم میں نمایاں بہتری آئے گی آئندہ مالی سال کے دوران ڈرین منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا واسا لاہور شہریوں کو جدید اور مؤثر نکاسیٔ آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو گا فیلڈ افسران منصوبے کی مسلسل نگرانی یقینی بنائیں وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو بہتر نکاسیٔ آب کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں