18

ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کی لاہور تا شاہدرہ ٹریک کی موٹر ٹرالی انسپیکشن




ٹریک سیفٹی، انجینئرنگ لیول کراسنگ نمبر 5، راوی برج اور ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا

لاہور (عمرحیات چوہدری) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن انعام اللہ نے لاہور سے شاہدرہ ریلوے اسٹیشن تک ٹریک کی موٹر ٹرالی انسپیکشن کی۔ انسپیکشن کے دوران ٹریک گیج، ٹریک لیول، کراس لیول اور فٹنگز کو مقررہ معیارات اور پیرامیٹرز کے مطابق چیک کیا گیا جبکہ بادامی باغ اور شاہدرہ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان انجینئرنگ لیول کراسنگ نمبر 5 کا خصوصی طور پر معائنہ کیا گیا۔
ڈی ایس ریلوے لاہور نے ٹریک کے معائنے کے دوران متعلقہ افسران اور عملے کو ٹریک سیفٹی یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ٹریک کی مینٹیننس کے کام کو مزید تیز کرنے سے متعلق بھی احکامات دیے۔
دورانِ انسپیکشن ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ نے راوی برج کا بھی خصوصی معائنہ کیا اور ریلوے آپریشنز کے محفوظ اور مؤثر تسلسل کے لیے متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔
بعد ازاں انہوں نے بادامی باغ اور شاہدرہ ریلوے اسٹیشنوں پر صفائی ستھرائی، مسافروں کے بیٹھنے کے انتظامات، روشنی، پانی کی دستیابی، اسٹیشن ریکارڑ اور دیگر بنیادی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسٹیشنوں پر مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے وژن کے مطابق ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹریک کی حفاظت، بروقت مینٹیننس اور مسافروں کو معیاری سہولیات کی فراہمی پاکستان ریلوے کی اہم ترجیحات ہیں۔
اس موقع پر ڈویژنل ایگزیکٹو انجینیئر فرحت عباس فخری، پرماننٹ وی انسپیکٹر محمد امجد کے علاوہ متعلقہ سٹاف بھی ان کے ہمراہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں