9

پسرور گیپکو یونین الیکشن شیڈول پر عدالتی سٹے کے باوجود کاغذات نامزدگی جمع کیئے جانے لگے جبکہ گیپکو یونین لیڈر زاہد عثمان کمبوہ نے الیکشن کے خلاف اسٹے آرڈر لے رکھا تھا

عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف توہین عدالت کا کیس دائر کیا جائے گا۔ زاہد عثمان کمبوہ

پسرور (نمائندہ خصوصی) پسرور گیپکو یونین الیکشن شیڈول پر عدالتی سٹے کے باوجود کاغذات نامزدگی جمع کیئے جانے لگے جبکہ گیپکو یونین لیڈر زاہد عثمان کمبوہ نے الیکشن کے خلاف اسٹے آرڈر لے رکھا تھاعدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف توہین عدالت کا کیس دائر کیا جائے گا۔ زاہد عثمان کمبوہ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کی جانب سے گیپکو یونین کے الیکشن شیڈول پر کاغذات نامزدگی وصول کرنا شروع کر دئیے ہیں حالانکہ لیبر کورٹ گوجرانوالہ نے الیکشن شیڈول پر سٹے آرڈر جاری کر رکھا تھا لیبر کورٹ گوجرانوالہ نے گیپکو یونین الیکشن کو روکتے ہوئے سیکرٹری جنرل آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین اور کنوینیر الیکشن کمیٹی کو نوٹسز بھی جاری کیے تھےتاہم مبینہ طور پر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنوینیر الیکشن کمیٹی اور سیکرٹری جنرل نے الیکشن شیڈول کے مطابق گوجرانوالہ لیبر ہال میں کاغذات نامزدگی وصول کرنا شروع کر دیے ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں دوسری جانب گیپکو یونین لیڈر زاہد عثمان کمبو گیپکو سب ڈویژن نمبر ون پسرور جنہوں نے الیکشن کے خلاف لیبر کورٹ سے اسٹے آرڈر حاصل کر رکھا تھا، نے اس اقدام کو عدلیہ کے احکامات کی کھلی توہین قرار دیا ہےزاہد عثمان کمبو کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود الیکشن پراسیس جاری رکھنا قانون کی خلاف ورزی ہے، وہ اس عدالتی حکم عدولی پر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف عدالت میں توہین عدالت کا کیس دائر کریں گے اس کیس کی پیروی معروف قانون دان رانا جاوید صدیق ایڈووکیٹ کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں