22

ڈی سی او ریلوے عبداللہ ارشد کا سبک افتار ٹرین پر چھاپہ: 98 بلا ٹکٹ مسافروں کو ہزاروں روپے جرمانہ

بلا ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاوُن کے بتیجے میں 68 ہزار 895 روپے وصول۔

بلا ٹکٹ مسافروں کے خلاف کاروائی ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کی ہدایت پر کی گئی۔ ڈی سی او ریلوے عبداللہ ارشد

لاہور (عمرحیات چوہدری) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کے احکامات پر ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور عبداللہ ارشد نے لاہور سے راولپنڈی جانے اور راولپنڈی سے لاہور آنے والی سبک رفتار ریل کار ٹرین پر اچانک چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں 98 بلا ٹکٹ مساروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 68 ہزار 895 روپے موقع پر وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروادیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والی (101-اپ) سبک رفتار ٹرین پر اچانک چھاپے کے دوران بلا ٹکٹ مسافروں سے 10 ہزار 850 روپے کرایہ جبکہ 4 ہزار 25 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ اسی طرح راولپنڈی سے لاہور آنے والی (102-ڈاوُن) سبک رفتار ریل کار پر کاروائی کے دوران بلا ٹکٹ مسافروں سے 48 ہزار 800 روپےکرایہ جبکہ 5 ہزار 225 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

کریک ڈاؤن کے موقع پر کمرشل انسپیکٹر فیصل نزیر سمیت اسپیشل ٹکٹ چیکنگ اسکواڈ بھی ڈی سی او ریلوے کے ہمراہ موجود تھا۔

اس کے علاوہ ڈی سی او ریلوے عبداللہ ارشد نے ٹرین میں اے سی کوچوں کی ایئر کنڈیشننگ، صفائی ستھرائی، ٹائلٹس میں صفائی اور پانی کی دستیابی، سیفٹی آلات سمیت مسافروں کو دی جانے والی کمپلیمنٹری سروس اور فوڈ کوالٹی کو بھی چیک کیا۔

ڈی سی او ریلوے نے مسافروں سے ٹرین سروس سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے ڈائریکٹ فیڈ بیک لیا جس پر اکثر مسافروں نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی سی او ریلوے نے سروسز میں مزید بہتری کے حوالے سے متعلقہ اسٹاف کو موقع پر ہدایات دیں۔

بلا ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے ڈی سی او ریلوے عبداللہ ارشد کا کہنا تھا کہ ٹرینوں میں بلا ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کی کوئی گنجائش نہیں تاہم ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے وژن اور ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کے احکامات کے مطابق مسافر سہولیات میں بہتری، اسٹیشنوں سمیت دوران سفر ٹرینوں میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں