5

نائب امیر جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ نے قائمقام امیر جماعت اسلامی لاہور کی ذمہ داری کا حلف اٹھایا۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوں گے ۔

لاہور: سید مودودی اسلامک سنٹر میں قائمقام امیر جماعت اسلامی لاہور کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب امیر جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ نے قائمقام امیر جماعت اسلامی لاہور کی ذمہ داری کا حلف اٹھایا۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوں گے، جس کے پیش نظر خالد احمد بٹ کو قائمقام امیر جماعت اسلامی لاہور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
خالد احمد بٹ نے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال اور نائب امیر چوہدری شوکت کی موجودگی میں حلف اٹھایا۔
حلف برداری کی تقریب میں ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور عامر نثار خان، راشد داؤد، عبدالعزیز عابد، مرزا شعیب یعقوب، موسیٰ مجاہد سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی لاہور کے اسٹاف ممبران محمد وقاص ظفر، محمد فیصل اور دیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر جماعت اسلامی لاہور کے ذمہ داران نے خالد احمد بٹ کو قائمقام امیر کی ذمہ داری سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے لیے استقامت، توفیق اور ذمہ داریوں کی احسن ادائیگی کے لیے دعا کی۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی خالد احمد بٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور استقامت کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں