4

ڈپٹی ڈی ایس انفراسٹرکچر قاضی جواد احمد کی لاہور تا گجرات فٹ پلیٹ انسپیکشن، گجرات تا وزیرآباد موٹر ٹرالی کے ذریعے ٹریک کا بھی معائنہ کیا



اس موقع پر ڈی ای این غلام مرتضی سمیت دیگر عملہ بھی ہمراہ تھا

لاہور (پریس ریلیز) ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ انفراسٹرکچر قاضی جواد احمد نے لاہور سے گجرات تک راولپنڈی جانے والی ریل کار کے ذریعے فٹ پلیٹ انسپیکشن کی۔ اس موقع پر ٹریک کی صورتحال، ریلوے آپریشنز اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
بعد ازاں ڈپٹی ڈی ایس انفراسٹرکچر نے گجرات سے وزیرآباد تک موٹر ٹرالی کے ذریعے ٹریک کی انسپیکشن بھی کی۔ اس دوران وزیرآباد یارڈ، ویلڈنگ ورک اور ریلوے پلوں سمیت ٹریک کا جامع معائنہ کیا گیا اور انفراسٹرکچر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
انسپیکشن کے موقع پر ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر غلام مرتضیٰ سمیت دیگر متعلقہ افسران اور عملہ بھی ہمراہ تھا۔
علاوہ ازیں قاضی جواد احمد نے گجرات اور وزیرآباد ریلوے اسٹیشنوں کا بھی معائنہ کیا جہاں اسٹیشنوں کے انفراسٹرکچر اور دیگر متعلقہ انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران اور اسٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ ریلوے ٹریک اور اسٹیشنوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر حالت میں برقرار رکھنے کے ساتھ محفوظ ٹرین آپریشنز کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں