17

ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کی ہدایت پر ڈی سی او عبداللہ ارشد کے ٹرینوں مسلسل چھاپے



تیز گام ٹرین میں لاہور سے رائیونڈ کے درمیان 51 بغیر ٹکٹ مسافر دھر کیے گئے

لاہور (عمرحیات چوہدری) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ کی خصوصی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے عبداللہ ارشد کی جانب سے ٹرینوں پر مسلسل چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے میں راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلنے والی تیز گام میں لاہور سے رائیونڈ تک بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا جس کے نتیجے میں 51 بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایے کی مد میں 63500 روپے جبکہ جرمانے کی مد میں 6450 روپے وصول کیے گئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کمرشل انسپکٹر حاجی محمد اشرف کے علاوہ اسپیشل ٹکٹ چیکنگ اسکواڈ بھی موجود تھا۔

ڈی سی او ریلوے عبداللہ ارشد نے مسافروں سے فراہم کی جانے والی سفری سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے ٹرین میں صفائی ستھرائی، مسافروں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا

اس موقع پر ڈی سی او ریلوے نے متعلقہ عملے کو مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی برقرار رکھنے اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام تر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسی کاروائیوں سے بغیر ٹکٹ مسافروں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے جبکہ دوسری جانب ریلوے کے ریونیو میں بھی  اضافہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں