3

لاہور اور گوجرانوالہ کے ہونہار یتیم بچوں میں ہائی اچیورز ایوارڈز 2026 تقسیم


یتیم بچوں کی کی کفالت معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔امجد محمود امجد و دیگر کا خطاب
لاہور (عمرحیات چوہدری): ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ پاکستان کے آرفن سپورٹ پروگرام کے زیرِ اہتمام لاہور اور گوجرانوالہ کے ہونہار یتیم بچوں کی تعلیمی و ہم نصابی کامیابیوں کے اعتراف میں ”ہائی اچیورز ایوارڈز 2026“ کی تقریب باغِ زہرا لان، وحدت روڈ لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔تقریب میں ڈاکٹر محمد یونس، سابق چیئرمین (اکنا) امریکہ، میاں محمد اسلم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اقبال ٹاؤن، جہاں آرا وٹو، سابق چیئرپرسن سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، اور امجد محمود امجد، ڈائریکٹر پروگرامز ہیلپنگ ہینڈ پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر اشرف جنجوعہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لاہور، صائمہ عثمان، چیئرپرسن یامنان فاؤنڈیشن، توصیف سردار اعوان، ایریا منیجر ایچ ایچ آر ڈی سینٹرل پنجاب، سید راشد داؤد بخاری، نیشنل ڈائریکٹر واٹر پروجیکٹ الخدمت پاکستان، میاں اشفاق انجم، اور خوشحال شاہین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر لاہور سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ راؤ اسامہ منور، تبسم رفیق خان، طیب صدیقی، عبدالحنان عباسی، خواجہ حسیب، محمد وقاص اور محمد شہباز بھی تقریب میں موجود تھے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت، کردار سازی اور روشن مستقبل کے لیے ان کی حوصلہ افزائی معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان بچوں کو صرف مالی معاونت ہی نہیں بلکہ اعتماد، محبت، رہنمائی اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مہمانانِ گرامی نے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم و تربیت اور شخصیت سازی کے لیے جاری خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کی بہتر تعلیم اور روشن مستقبل کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں مزید محنت، لگن اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کا پیغام دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں