3

لیسکو کا نادہندگان کے خلاف شکنجہ مزید سخت، 40 ارب 33 کروڑ روپے کی ریکوری کا ہدف مقرر



لاہور (عمرحیات چوہدری) چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ انہوں نے تمام فیلڈ افسران کو 4 لاکھ 2 ہزار 283 نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے متحرک ہونے اور 40 ارب 33 کروڑ روپے کا مقررہ ریکوری ہدف ہر صورت حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ہدایت کی کہ ریکوری نوٹسز پر متعلقہ افسران کے دستخط اور منقطع کنکشنز پر نوٹسز کو فوری یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیسکو کے واجبات قومی امانت ہیں، ان کی وصولی میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

تحصیلدار (ریکوری) کا اضافی چارج دیے جانے کے بعد ریکوری کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تمام افسران کو اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے نادہندگان سے واجبات کی مکمل وصولی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں