24

بجلی کے بغیر پرواز کرنے والا معلق ڈرون تیار

بجلی کے بغیر پرواز کرنے والا معلق ڈرون تیار

جنوبی کوریا کے سائنس دانوں نے ایک مائیکرو ڈرون بنایا ہے جو روایتی ڈرون سے 150 درجے کم توانائی استعمال کرتا ہے، ہوا سے بجلی بناتا ہے اور یوں طویل عرصے تک معلق رہ سکتا ہے۔ تمام خوبیوں کے باوجود ڈرون کی بجلی تیزی سے خرچ ہوتی ہے اور یوں انہیں طویل عرصے تک پرواز کے قابل نہیں بنایا جاسکتا۔ 

کوریا ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے تجرباتی ہوائی سُرنگ (وِنڈ ٹنل) میں اس کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ڈرون نے ہوا سے ہی بجلی بنائی اور بہت دیر تک فضا میں برقرار رہا۔ یہ ہوا کی امواج کو معلق رہنے کے لیے استعمال کرتا ہے اور توانائی کی بچت میں ایک اہم ایجاد بھی ہے۔ 

یہاں تک کہ معمولی بادِ نسیم سے بھی اپنا کام چلا لیتا ہے۔ اسے ماہرین نے ’’مائیکرو ایئر وھیکل‘‘ (ایم اے وی) کا نام دیا گیا ہے۔ اڑنےکاعمل’ ’اوروگرافِک سورنگ‘‘ کہلاتا ہے، جس میں ہوا کی اوپر اٹھنے والی امواج کو استعمال کیا جاتا ہے۔ جب جب ہوا کسی پہاڑ یا رکاوٹ سے ٹکراتی ہے تو اس کا رخ اوپر کی جانب ہوجاتا ہے۔

اپنے سینسر اور الگورتھم کی بنا پر یہ ہوا کی لہروں میں تبدیلی نوٹ کرتا ہے اور اپنی پوزیشن بدلتا رہتا ہے۔ اس طرح کم سے کم توانائی خرچ کرکے کامیابی سے اڑسکتا ہے۔ اس ڈرون کو تلاش، بچاؤ، نگرانی اور کسی جگہ کی مسلسل فضائی چوکیداری کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے، تاہم اسے بہتر بنانے کے لیے مزید تحقیق اور تجربات کی ضرورت ہے۔ تحقیق کے بعد اس میں مزید صلاحیتوں کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں