16

بابر اعظم کے 50 ٹیسٹ میچ مکمل

بابر اعظم--- فائل فوٹو
بابر اعظم— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم آج اپنے کیریئر کا 50 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

اس موقع پر کپتان شان مسعود نے بابر اعظم کو سوینیئر اور کیپ پیش کی۔

شان مسعود نے بابر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے، آپ نے پاکستان کی بیٹنگ کو تبدیل کیا ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ آپ نے ثابت کیا ہے کہ ہمارا بیٹر ورلڈ کلاس میں آ سکتا ہے، آپ نے پاکستان کی کپتانی کی ہے، ہم سب کی کرکٹ آپ کے ساتھ چلی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی یہ شروعات ہیں، ہم آپ کو 100 ٹیسٹ میچ کھیلتا ہوا دیکھنا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم آج پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کا 50 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں