پاکستان انڈیپنڈڈمارشل آرٹس انٹر کلب چیمپئین شپ کا شاندار اور نہائیت منظم انعقاد ، پنجاب جوجیٹسو کے سیکرٹری ڈاکٹر حارث کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا
قابلِ احترام مہمانانِ گرامی میں پاکستان وومین کبڈی ٹیم کی کپتان مدیحہ لطیف، سوئمنگ کوچ حافظ سعید، و عثمان بٹ ، نعیم بٹ نے بھی شرکت کر کے اس ایونٹ کو چار چاند لگائے
ایس ٹی مارشل آرٹس کلب کے فائونڈر سلمان بٹ نے تمام مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا اور کامیاب ایونٹ کروا کر پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے میں اپنا اہم کردار اور فرض ادا کر دیا
نمایاں کارکردگی دکھانے والی بلیو اینجل مارشل آرٹس ٹیم کے فائٹر لڑکوں نے 04گولڈ میڈلز، لڑکی سحر اعجاز نے 01گولڈ میڈل ، اور دیگر کھلاڑیوں نے 06سلور میڈلز حاصل کئے
ایونٹ میں “Judo” ، “Jujitsu” ، “No-Gi”، “Newaza”، “BJJ” ا ور “MMA” کے دلفریب اور تگڑے مقابلے پیش کئے گئے ، فائٹروں نے بھی خوب داد سمیٹی
ایسے ایونٹس کروانے کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، انہیں کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنا اور مستقبل کے بہترین کھلاڑی تیار کرنا ہے : سلمان بٹ
مہمانان، گرامی ، کوچز ، ریفری، والدین اور کھلاڑیوں نے دل جوئی کے ساتھ اس ایونٹ میں بھر پور تعاون کر کے مہذب پاکستانی ہونے پر مہر ثبت کی ، مارشل آرٹس کھیل ترقیوں کی جانب گامزن






لاہور ( عمر حیات چوہدری) صحت مندانہ اور خود کی صلاحیت کو اجاگر کرنے والے کھیلوں میں نمایا ں پوزیشن رکھنے والا مارشل آرٹس کھیل پاکستان کے بچوں بڑوں کو اس کھیل میں جوک در جوک شرکت کر کے مارشل آرٹس کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتے ہوئے کامیابی کی روایت کو برقرار رکھنے میں اور ترقیوں کی جانب گامزن ہے جس کے باعث نہ صرف ملک پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن ہوتا ہے بلکہ پاکستان کے بچوں سمیت بڑوں کو بھی اس کے عوض اپنی طاقت اور دیگر چھپی صلاحیتوں کو بھی پرکھنے کا بھر پور موقع ملتا ہے اس عظیم کھیل کی بدولت پاکستان دنیا بھر میں اپنا سر فخر سے بلند کرتا ہے اسی جذبے سے سرشار ایس ٹی مارشل آرٹس کلب اینڈ MMA فٹنس لاہور نے اپنے زیر اہتمام پاکستان کی آزادی کے جشن میں مارشل آرٹس کے بہترین اور تگڑے مقابلے کروائے پاکستان انڈیپنڈڈمارشل آرٹس انٹر کلب چیمپئین شپ کا شاندار اور نہائیت منظم انعقاد کروایا گیا پنجاب جوجیٹسو کے سیکرٹری ڈاکٹر حارث کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایاقابلِ احترام مہمانانِ گرامی میں پاکستان وومین کبڈی ٹیم کی کپتان مدیحہ لطیف، سوئمنگ کوچ حافظ سعید، و عثمان بٹ ، نعیم بٹ نے بھی شرکت کر کے اس ایونٹ کو چار چاند لگائے ایس ٹی مارشل آرٹس کلب کے فائونڈر سلمان بٹ نے تمام مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا اور کامیاب ایونٹ کروا کر پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے میں اپنا اہم کردار اور فرض ادا کر دیا اس ایونٹ میں لاہور بھر سے مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی بچوں اور نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں، محنت اور کھیل کے جذبے کا بہترین مظاہرہ کیا جیتنے والے کھلاڑیوں نے گولڈ ، سلور ، Bronze میڈلز حاصل کئے نمایاں کارکردگی دکھانے والی بلیو اینجل مارشل آرٹس ٹیم 11 میڈلز حاصل کئے بلیو اینجل مارشل آرٹس ٹیم کے فائٹر لڑکوں نے 04گولڈ میڈلز، بلیو اینجل مارشل آرٹس ٹیم کی فائٹر لڑکی سحر اعجاز ( چائنہ اسکیم کالج کی طالبہ ) نے 01گولڈ میڈل ، اور بلیو اینجل مارشل آرٹس ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی 06سلور میڈلز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ایونٹ میں “Judo” ، “Jujitsu” ، “No-Gi”، “Newaza”، “BJJ” ا ور “MMA” کے دلفریب اور تگڑے مقابلے پیش کئے گئے ، فائٹروں نے بھی زائرین اور مہمانانِ گرامی اور والدین سے خوب داد سمیٹی اس موقع پر ایس ٹی مارشل آرٹس کلب کے فائونڈر سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس کروانے کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، انہیں کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنا اور مستقبل کے بہترین کھلاڑی تیار کرنا ہے مزید براں مہمانان گرامی ، کوچز ، ریفری، والدین اور کھلاڑیوں نے دل جوئی کے ساتھ اس ایونٹ میں بھر پور تعاون کر کے مہذب پاکستانی ہونے پر مہر ثبت کی ہے ، اور ثابت ہو ا کہ موجودہ پوزیشن کے لحاظ سے بھی مارشل آرٹس کھیل ترقیوں کی جانب گامزن ہے