27

سیمی فائنل میں پاکستان اور یو اے ای کل آمنے سامنے

ایونٹ کا یہ سیمی فائنل آئی سی سی اکیڈمی اوول ون پر ہوگا۔ فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا/پی سی بی
ایونٹ کا یہ سیمی فائنل آئی سی سی اکیڈمی اوول ون پر ہوگا۔ فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا/پی سی بی

اے سی سی انڈر 19 ایشیاء کپ کا سیمی فائنل کل پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلادیش مدمقابل آئیں گے۔

اے سی سی انڈر19 ایشیاء کپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سفر اسے سیمی فائنل میں لے آیا ہے جہاں اُس کا مقابلہ متحدہ عرب امارات انڈر 19 سے ہوگا۔

ایونٹ کا یہ سیمی فائنل آئی سی سی اکیڈمی اوول ون پر ہوگا، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔ 

ایک ایسے ٹورنامنٹ میں جہاں ٹیموں کے درمیان سخت اور دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے ہیں پاکستان کے نوجوان کرکٹرز نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان ٹیم نے نیپال، انڈیا اور افغانستان کو شکست دی۔

سیمی فائنل میں دلچسپ اور سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات انڈر 19 نے بھی اپنے گروپ میں عمدہ پرفارمنس دیتے ہوئے سری لنکا اور جاپان کو ہراکر بنگلہ دیش کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کی۔

دوسرا سیمی فائنل بنگلادیش اور بھارت کے درمیا کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں