17

پی سی بی اور آئی سی سی میں ہوسٹنگ رائٹس ایگریمنٹ

پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ’ہوسٹنگ رائٹس ایگریگیمنٹ‘ پر دستخط دبئی میں ہوئے۔
پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ’ہوسٹنگ رائٹس ایگریگیمنٹ‘ پر دستخط دبئی میں ہوئے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان ہوسٹنگ رائٹس ایگریمنٹ پر دستخط ہوگئے، جس کے بعد ایونٹ کے پاکستان میں انعقاد کی راہیں مزید ہموار ہوگئیں۔

آئی سی سی نے حالیہ سائیکل کے آغاز میں 2025ء کی چیمئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی تھی۔

اس فیصلے کی توثیق کیلئے جمعہ کو دبئی میں آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان ہوسٹنگ رائٹس ایگریمنٹ پر بھی دستخط ہوگئے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق پی سی بی نے ایونٹ کی میزبانی کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اس حوالے سے گزشتہ دنوں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکومت کو اپ ڈیٹ بھی دی گئی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں