پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگ میں 2 وکٹ کے نقصان پر 84 رنز بنا کر 300 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
آج تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ 43 اور عثمان خواجہ 34 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے 487 رنز کے جواب میں پہلی اننگ میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان ٹیم کو آؤٹ کرنے کے بعد آسٹریلیا نے 216 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگ کا آغاز کیا۔
دوسری اننگ کے دوسرے ہی اوور میں خرم شہزاد نے ڈیوڈ وارنر کو صفر پر آؤٹ کردیا۔
آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 5 رنز پر خرم شہزاد نے ہی حاصل کی، انہوں نے مارنس لبوشین کو 2 رنز پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
تیسرے دن کھیل کا آغاز
آج پاکستان ٹیم نے اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا تاہم ایک رن کے اضافے کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی۔
خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 70.5 اوورز میں 181 رنز پر گری جب بابر اعظم 21 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ 192 رنز پر گری، امام الحق 62 رنز پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ 195 رنز پر گری، سرفراز احمد کو 3 رنز پر مچل اسٹارک نے بولڈ کیا۔
کھانے کا وقفہ
پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے پہلے سیشن تک پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 6 وکٹ پر 203 رنز بنائے تھے۔
دوسرے سیشن میں پاکستان کی ساتویں وکٹ 230 رنز پر گری، سعود شکیل 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ 241 رنز پر گری، فہیم اشرف 9 رنز پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی نویں وکٹ 258 رنز پر گری، عامر جمال کو 10 رنز پر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم کی آخری وکٹ 271 رنز پر گری، شاہین آفریدی 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ آغا سلمان 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں 101.5 اوورز بیٹنگ کی۔
اس سے قبل گزشتہ روز دوسرے دن کے اختتام پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کیا تھا۔
دونوں بیٹرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 42 رنز پر اسپن بولر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگ ئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پر گری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پہلا دن
پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا اختتام آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 346 رنز کے ساتھ کیا تھا۔
دوسرا دن
پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی اننگ میں آسٹریلیا کے خلاف 2 وکٹ پر 132 رنز بنائے تھے۔