43

مختلف کیٹیگریز میں تیمور خواجہ، سلطان بہادر، راؤ حماد، بشیر احمد فاتح

جھل مگسی ڈیزرٹ ریلی میں ہفتے کو اسٹاک کلاس کی چار کیٹیگریز میں ڈرائیورز کا امتحان ہوا۔ بی میں سلطان بہادر مسلسل دوسری مرتبہ ریس جیتنے میں کامیاب رہے۔ اے کیٹیگر ی میں تیمور خواجہ، سی میں راؤ حماد الرحمان اور ڈی میں بشیر احمد فاتح رہے۔

رفتار کا طوفان، مہارت کے امتحان کیساتھ طاقتور گاڑیاں بھی موجود لیکن ان سے بھی مضبوط جذبے کیساتھ جھل مگسی کی ریت سے جاں بازوں کے جنون کا مقابلہ ہوا۔ جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج میں ہفتے کو اسٹاک کلاس میں ڈرائیورز کے درمیان برتری حاصل کرنے کی جنگ رہی۔

اس کلاس میں گاڑیوں کو چار کیٹیگریز اے، بی سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا تھا جس کی ا ے کیٹیگری میں تیمور خواجہ نے فتح سمیٹی۔ اُن کا وقت ایک گھنٹے 32 منٹ اور 14 سیکنڈز رہا۔

 دوسرے نمبر پر محمد مروت رہے، تیسری پوزیشن ببرک بلوچ نے حاصل کی۔

بی کیٹیگری میں سلطان بہادر عزیز نے دیگر ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑا۔ اُنہوں نے ایک گھنٹہ 35 منٹ اور 26 سیکنڈز میں فاصلہ طے کیا۔

اس کیٹیگری میں افنان خلیل اور عمران اکبر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

سی کیٹیگری میں راؤ حماد الرحمان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ جہانزیب عمرانی دوسرے نمبر پر رہے۔

ڈی کیٹیگری میں بشیر احمد فاتح رہے، شاہ گل مزاری اور صادق مزاری کی دوسری اور تیسری پوزیشن رہی۔

جھل مگسی ڈیزرٹ ریلی میں خواتین ریسرز نے بھی مہارت کے جوہر دکھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں