19

پاکستان ڈربی 2024 کو منفرد انداز سے منعقد کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان ڈربی 2024 کو منفرد انداز سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ لاہور ریس کلب کے 100 سال مکمل ہونے پر پاکستان کی سب سے بڑی ریس کا یادگار بنایا جائے گا۔ 62 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران لاہور ریس کلب کے سیکریٹری شہزاد اختر نے کہا کہ 100 سالہ جشن آئندہ برس 3 مارچ کو ہوگا اور پاکستان ڈربی کو ایک منفرد انداز سے منعقد کیا جائے گا۔

جوکی کلب آف پاکستان کے ڈپی چیئرمین چوہدری افضل نے کہا کہ گھڑ سواروں نے پاکستان ڈربی کی تیاری شروع کردی ہے۔ ہمیشہ کی طرح سنسنی خیز ریس ہوگی۔

اسپانسر کے نمائندے چوہدری اشفاق نے کہا کہ پاکستان ڈربی کو انٹرنیشنل لیول پر لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ 

پاکستان ڈربی کےلیے انگلینڈ اور دبئی سمیت کئی ممالک کے شہہ سواروں کو دعوت نامے بھجوائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں