58

پری پیئرڈ ڈی کیٹیگری میں بیورغ مزاری کی پہلی پوزیشن

جھل مگسی: پری پیئرڈ ڈی کیٹیگری میں بیورغ مزاری کی پہلی پوزیشن

جھل مگسی میں جاری پری پیئرڈ کیٹیگری کے نتائج سامنے آگئے، اس کیٹیگری میں بیورغ مزاری نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بیورغ مزاری 2023ء میں ہی ڈی کیٹیگری میں گوادر اور تھل ریلی کے بھی فاتح ہیں۔

یوں رواں سال بیورغ مزاری نے ملک میں ہونے والی ڈی کیٹیگری ریس میں ہیٹرک مکمل کرلی ہے۔

بیورغ مزاری نے مقررہ فاصلہ 1 گھنٹے 39 منٹ اور 34 سکینڈز میں طے کیا۔

ڈی کیٹیگری میں ظفر بلوچ نے دوسری پوزیشن میں حاصل کی، انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 44 منٹ 38 سیکنڈز میں طے کیا۔

ڈی کیٹیگری میں نصر اللّٰہ مزاری 2 گھنٹے 48 منٹ اور 49 سیکنڈز کا فاصلہ طے کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں