43

نیوزی لینڈ ویمن کا پاکستان کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ٹیم کو جیت کے لیے 252 رنز  کا ہدف دے دیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے میچ میں مقررہ 50 اوورز میں نیوزی لینڈ ویمن نے 8 وکٹ پر251 رنز  بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میڈی گرین 65 رنز  بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ امیلیا کیر نے 77 اور سوفی ڈیوائن نے 29 رنز  بنائے۔

پاکستان کی طرف سے نشرح سندھو اور غلام فاطمہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ویمن کو 3 میچز کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل ہے۔

سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 131 رنز اور دوسرا 1 وکٹ سے جیتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں