26

اسٹیٹ بینک نے تیسرے ہی دن فتح حاصل کرلی

ایس بی پی کی جانب سے محمد عباس نے چار اور الیاس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ایس بی پی کی جانب سے محمد عباس نے چار اور الیاس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پریذیڈنٹ ٹرافی کے پہلے راؤنڈ کے تیسرے ہی دن اسٹیٹ بینک نے فتح حاصل کرلی، پی ٹی وی کو 10 وکٹوں سے مات دے دی۔

کراچی میں جاری فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ پریذیڈنٹ ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں میچ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہوگیا جس میں اسٹیٹ بینک نے پی ٹی وی کو دس وکٹوں سے شکست دےدی، پی ٹی وی کے 47 رنز کا ہدف اسٹیٹ بینک نے باآسانی حاصل کرلیا۔

پہلی اننگز میں 66 کے اسکورپر آؤٹ ہونے والی پی ٹی وی کی ٹیم دوسری اننگزمیں 339 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ حسن محسن 96 اور حسن نواز 83 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ایس بی پی کی جانب سے محمد عباس نے چار اور الیاس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایس بی پی کو جیت کےلیے 47 رنزکا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ایس این جی پی ایل نے غنی گلاس کو 409 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے۔ اظہر علی اورحسیب اللّٰہ نے دوسری اننگزمیں سنچریاں بنائیں۔

ہدف کے تعاقب میں غنی گلاس نے دو وکٹوں پر 38 رنز بنالیے، آخری دن اُسے جیت کیلئے مزید 371رنز درکار ہیں۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں جاری میچ میں واپڈا کے دیے گئے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کے آر ایل کی ٹیم نے ایک وکٹ پر 39 رنز بنالیے ہیں۔

واپڈا کی ٹیم دوسری اننگزمیں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، پہلی اننگز میں 155رنز بنانے والے افتخار احمد نے 88 رنز اسکور کیے، عمر اکمل نے 75 رنز بنائے۔ شایان شیخ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں