18

ورلڈ بیس بال رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی لمبی چھلانگ، 11 درجے ترقی

پاکستان ٹیم 49 ویں سے 38 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان ٹیم 49 ویں سے 38 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

ورلڈ بیس بال کی تازہ رینکنگ میں پاکستان بیس بال ٹیم نے کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں سب سے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے رینکنگ میں 11 درجے ترقی حاصل کر لی ہے۔

ورلڈ بیس بال کی تازہ رینکنگ میں جاپان کا پہلا اور میکسیکو کا دوسرا نمبر ہے۔

پاکستان بیس بال ٹیم نے رینکنگ میں سب سے لمبی چھلانگ لگائی ہے اور 11 درجے ترقی حاصل کی ہے۔
پاکستان بیس بال ٹیم نے رینکنگ میں سب سے لمبی چھلانگ لگائی ہے اور 11 درجے ترقی حاصل کی ہے۔

حال ہی میں ہونے والی ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں 5ویں پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستان بیس بال ٹیم نے رینکنگ میں سب سے لمبی چھلانگ لگائی ہے اور 11 درجے ترقی حاصل کی ہے۔ پاکستان ٹیم 49 ویں سے 38 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ 

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے کہا کہ یہ پاکستان بیس بال کی یہ کامیابی کا ثبوت ہے کہ اس نے سب سے زیادہ پوائنٹس لیے ہمیں انٹر نیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کی ضرورت ہے ہماری رینکنگ مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں نہ بھیجنے کا ہمیں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، پاکستان ٹیم نئی ڈویلپنگ ٹیموں میں واحد ٹیم ہے جو اس تیزی سے اوپر جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں