19

یو ایس اوپن جونئیر اسکواش میں حذیفہ ابراہیم کا سلور میڈل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یو ایس اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں امریکا کے رشی سری واستوو نے پاکستان کے حذیفہ ابراہیم کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ حذیفہ ابراہیم سلور میڈل کے حقدار بنے۔

یو ایس اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں حذیفہ ابراہیم اور ٹاپ سیڈ امریکا کے رشی سری واستوو کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

حذیفہ نے پہلا گیم 5-11 سے جیت لیا جبکہ دوسرے گیم میں سخت مقابلے کے بعد رشی سری واستوو نے 11-13 سے کامیابی حاصل کی۔

اس کے بعد رشی سری واستوو چھا گئے اور دو گیمز 5-11 اور 5-11 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کے حذیفہ ابراہیم کو سلور میڈیا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں