قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے معاملے میں اسد شفیق نے سلیکشن کمیٹی کنسلٹنٹ بننے کےلیے مزید وقت مانگ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ بیٹر اسد شفیق ابھی اور کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، اسد شفیق فروری میں کنسلٹنٹ کی ذمے داری سنبھالیں گے۔
اسد شفیق نے اس سے قبل جنوری میں سلیکٹر بننے کی ہامی بھری تھی۔ اسد شفیق ان دنوں سوئی ناردرن کے لیے پریذیڈنٹ ٹرافی کھیل رہے ہیں۔
اسد شفیق جنوری میں سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) بھی کھیلیں گے۔