14

امام الحق کی سالگرہ، اہلیہ نے پیار بھرا پیغام شیئر کردیا

امام الحق اور اہلیہ انمول محمود --- تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
امام الحق اور اہلیہ انمول محمود — تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے زندگی کی 28 بہاریں دیکھ لیں۔

ان کی اہلیہ انمول محمود نے سوشل میڈیا پر کھلاڑی کے نام پیار بھرا پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انمول محمود نے امام الحق کے ساتھ گزارے چند یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کیں۔

ان خوبصورت تصاویر میں شادی اور ولیمے کے موقع پر لی گئیں تصاویر بھی شامل ہیں۔

انمول محمود نے انسٹا پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں کھلاڑی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ آپ کے ساتھ میں ایک خوبصورت خوابوں کی دنیا میں رہ رہی ہوں، خوش قسمت ہوں کہ آپ کو اپنا کہہ سکتی ہوں۔

محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ الحمداللہ، سالگرہ بہت مبارک ہو، میری جان۔

یاد رہے کہ امام الحق اور انمول محمود گزشتہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں