115

اسپنر نعمان علی بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دورۂ آسٹریلیا پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

نعمان علی کا اپینڈیکس کی تشخیص کے بعد آپریشن کیا گیا، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نعمان علی آسٹریلیا کے خلاف باقی دونوں ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر خرم شہزاد انجری کے باعث پہلے ہی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں