16

عابد علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرلیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

عابد علی نے پریذیڈنٹ ٹرافی کے میچ میں سنچری کے ساتھ 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کرلیا۔

36 سالہ عابد علی نے 261 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے ہیں، انہوں نے 106 رنز کی باری پی ٹی وی کے خلاف میچ کے دوران کھیلی۔

عابد علی پریذیڈنٹ ٹرافی میں ایس این جی پی ایل کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

عابد علی پرزیڈنٹ ٹرافی میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں