35

محسن نقوی نے گلبرگ اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

لاہور: محسن نقوی نے گلبرگ اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں گلبرگ اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ گلبرگ اسپورٹس کمپلیکس پراجیکٹ پر کام کافی عرصے تعطل کا شکار رہا، کوشش ہے کہ اسپورٹس کمپلیکس کی ممبر شپ پبلک کےلیے کھول دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر 4 اسپورٹس کمپلیکس کو بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ اسپورٹس کمپلیکس لاہور کے شہریوں کی صحت اور تفریح کےلیے بہترین پراجیکٹ ہے۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ مہنگے کلب کی ممبر شپ نہ لینے والے اسپورٹس کمپلیکس میں ممبرشپ لے سکیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم الزام تراشی کے کھیل میں نہیں پڑنا چاہتے۔ ہماری کوشش ہے جو پراجیکٹس زیر التوا ہیں، ان کو جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمت نہیں ہاریں گے، جانے سے پہلے شروع کیے ہوئے پراجیکٹس مکمل کریں گے۔ بابا گراؤنڈ کی حالت بھی بہتر کی جائے گی، جتنے پارکس بہتر کر سکے کرکے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 2 کرکٹ اکیڈمیز مکمل کر کے پی سی بی کے حوالے کرنے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں