35

فاختہ لگانے کی اجازت نہ ملی، عثمان خواجہ نے دیگر کھلاڑیوں کے بلے کی تصاویر شیٸر کردیں

فاختہ لگانے کی اجازت نہ ملی، عثمان خواجہ نے دیگر کھلاڑیوں کے بلے کی تصاویر شیٸر کردیں

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی بلے پر فاختہ لگانے کی درخواست مسترد  کردی گئی، عثمان خواجہ نے دیگر کھلاڑیوں کے بلے کی تصاویر شیٸر کر دیں۔

 عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  سے بلے پر امن کا پیغام دینے والی فاختہ لگانے کی اجازت مانگی تھی۔

آسٹریلوی کرکٹر کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن نے بلے پر کراس کا اسٹیکر لگایا۔

 آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کے بلے پر بائبل کا پیغام بنایا ہوا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے بلے پر ہندو مذہب کا نشانا بنایا تھا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو فلسطین کے حق میں نشان بنانے سے روک دیا۔

آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر کو فلسطین کے حق میں بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کے نشان کو بنانے سے روکا۔

اوپننگ بیٹر نے اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا سے کئی ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل وہ اپنے بلے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے آرٹیکل ون کا حوالہ اور جوتے پر سیاہ فاختہ کی علامت کے ساتھ پریکٹس کرتے نظر آئے۔

اس سے قبل عثمان خواجہ پہلے ٹیسٹ میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر کھیلے تھے۔

عثمان خواجہ اپنے بلے پر ’سب کی زندگیاں برابر ہیں‘ اور ’آزادی، انسانی حق ہے‘ کا نعرہ لکھنا چاہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں