13

پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے دوران آسٹریلوی کرکٹرز کو کرسمس کی مبارکباد

آسٹریلیا کے دورے پر موجود پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے دوران آسٹریلوی کرکٹرز کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

قومی کھلاڑیوں اور کوچز نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو تحائف پیش کیے، کپتان شان مسعود نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو کرسمس گفٹ دیا۔

مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کے اہلِ خانہ کو بھی تحفے اور کینڈیز پیش کیں۔

کرسمس ڈے کے موقع پر پاکستان ٹیم نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ میں تحائف پیش کیے۔

پریکٹس سیشن کے دوران کپتان شان مسعود اور غیرم ملکی کوچز نے میزبان کھلاڑیوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر دونوں ٹیموں کے پلیئرز آپس میں گھل مل گئے، بچے کینڈیز لے کر خوش نظر آئے۔

 کوچز نے قومی ٹیم مینجمنٹ میں شامل غیر ملکی اسٹاف کو بھی کرسمس پر تحفے دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں