10

پاکستان کیخلاف ڈیوڈ وارنر پر قسمت اکثر مہربان

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم خوش قمست رہی کہ ڈیوڈ وارنر کا کیچ چھوڑنے کے باوجود انہیں 38 رنز پر آوٹ کردیا۔

ورنہ وارنر کو ایک چانس مل جائے تو پھر وہ رکتے نہیں۔ ایسا کئی بار ہو چکا ہے اور ورلڈکپ میں پاکستان آسٹریلیا میچ تو سب کو یاد ہی ہو گا۔

میلبرن میں شاہین آفریدی کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ سلپ میں ڈراپ ہوا، خوش قسمتی کہ وارنر بڑی اننگز نہ کھیل پائے اور 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ورنہ رواں سال ہی ورلڈکپ میں اسامہ میر نے وارنر کا کیچ 10 رنز پر گرایا تھا اور وہ اسکے بعد 163 رنز کی اننگز کھیل گئے۔ 

اس سے پہلے بھی کئی بار ایسا ہوا جب جب وارنر کو چانس ملا اس نے بڑا اسکور کیا۔

وارنر نے پاکستان کے خلاف ٹرپل سنچری بنائی یہاں نو بال ان کے کام آئی تھی۔ 

2016 اور 2019 میں تو بولڈ ہوئے لیکن نو بالز کے باعث بچ گئے۔ پھر وارنر کے ہاتھو بولرز نہ بچ پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں