33

میلبرن ٹیسٹ میں بولڈ، گیند کی خوبصورتی یا بابر کی غلطی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم کا آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ میں آؤٹ ہونا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بابر اعظم کو آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بہت ہی شاندار گیند پر بولڈ کیا۔

میچ میں ساتویں گیند کا دفاع کرتے ہوئے بابر اعظم ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سوشل میڈیا پر پیٹ کمنز کی اس گیند کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 318 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان نے دوسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں