101

دورۂ آسٹریلیا میں ٹیم مینجمنٹ کا کھلاڑیوں پر گہری نظر رکھنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دورۂ آسٹریلیا میں ٹیم مینجمنٹ نے ڈسپلن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میچ کے دوران نہ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر گہری نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کو متنبہ کر دیا گیا، ٹیسٹ نہ کھیلنے والوں پر کڑی نگاہ ہو گی۔

ڈریسنگ روم میں دوران میچ نیند پوری کرنے والوں پر جرمانے کا فیصلہ کیا گیا، ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کی ہدایات پر عمل کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈریسنگ روم میں سونے والے کھلاڑی پر جرمانہ عائد ہو گا، ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا، پرانی عادات بدل ڈالیں۔

اطلاعات کے مطابق سابقہ مینجمنٹ کے دور میں کھلاڑی ڈریسنگ روم میں نیند پوری کرتے تھے، ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں پر واضح کردیا کہ نیند ہوٹل میں پوری کر کے آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں