17

بابر اعظم نے اپنے مداح کی خواہش پوری کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹائلش بلے باز بابر اعظم نے اپنے مداح کی خواہش پوری کردی۔

میلبرن میں آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی تماشائی کے ساتھ بابر اعظم نے سلیفیاں بنوائیں، جس پر وہ بچہ خوش ہوگیا۔

بچہ بابر اعظم کو دیکھ کر جذباتی ہوگیا اور اس نے کہا کہ میں ان کی ہر اننگز دیکھتا ہوں اور کور ڈرائیو کا بھی بہت  فین ہوں۔

بابر اعظم سے ملنے کے بعد بچے کی جذباتی انداز میں خوش ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں