19

اسرائیلی حملے میں جاں بحق ایرانی کمانڈر کی نمازِ جنازہ ادا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے نماز جنازہ کی امامت کی۔

ایرانی کمانڈر شام میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

پاسدارن انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف 7 اکتوبر کا طوفان اقصیٰ آپریشن مکمل طور پر فلسطینی کارروائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی یہ کارروائی 75 سال سے جاری اسرائیلی ظلم اور بربریت پر ردعمل تھا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے کہا کہ ایران اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی درست وقت آنے پر کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں