54

انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز

انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز

اگلے ماہ جنوبی افریقا میں کھیلے جانے والے انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم نے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

قومی انڈر۔19 کرکٹ ٹیم کا 9 روزہ کیمپ لاہور میں شروع ہوا جس کے پہلے روز صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں فٹنس ٹریننگ سیشن کیا جبکہ شام کے سیشن میں کرکٹرز نے کوچز کی نگرانی میں بھرپور بیٹنگ اور بولنگ کی۔

پاکستان انڈر۔19 ٹیم 6 جنوری کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیےجنوبی افریقہ روانہ ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں