21

عقیل خان اور محمد شعیب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

مینز ڈبلز سیمی فائنلز میں اعصام الحق، عقیل خان اور برکت اللّٰہ، یوسف خلیل کی جوڑیاں کامیاب رہیں۔
مینز ڈبلز سیمی فائنلز میں اعصام الحق، عقیل خان اور برکت اللّٰہ، یوسف خلیل کی جوڑیاں کامیاب رہیں۔

اسلام آباد میں جاری آٹھویں سیرینا قومی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز ایونٹ میں عقیل خان اور محمد شعیب نے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تحت جاری قومی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں جمعے کو کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان نے محمد عابد کو 6-3، 6-3 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے مزمل مرتضی کو 6-3، 4-6، 6-3 سے شکست دی۔

لیڈیز سنگلز کوارٹر فائنل میں آمنہ علی اور سارہ محبوب نے اپنے مقابلے جیت لیے۔

مینز ڈبلز سیمی فائنلز میں اعصام الحق، عقیل خان اور برکت اللّٰہ، یوسف خلیل کی جوڑیاں کامیاب رہیں۔

بوائز انڈر۔18 کے فائنل کیلئے احمدقریشی اور حمزہ عاصم نے کوالیفائی کرلیا جبکہ بوائز انڈر۔14 کے سیمی فائنلز میں رحاب فیصل، ثمیر زمان، عبدالباسط اور عامرمزاری نے رسائی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں