36

جنوبی افریقہ کے کپتان سمیت 7 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کرکٹ جنوبی افریقہ نے دورہ نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کےلیے 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس میں کپتان سمیت 7 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کےلیے کرکٹ جنوبی افریقہ نے 7 نئے کھلاڑیوں کے ساتھ 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے والے نیل برانڈ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

اُن کے علاوہ رینارڈ وین ٹونڈر، روان ڈی سوارٹ، میہلالی مپونگوانہ، شیپو موریکی، شون وون برگ اور کلائیڈ فورچن بھی جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیبیو کریں گے۔

اس کے علاوہ ڈیوڈ بیڈنگھم، زبیر حمزہ، ڈوان اولیویئر، ڈین پیٹرسن، کیگن پیٹرسن اور کایا زونڈو بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ اسکواڈ 19 جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 فروری اور دوسرا ٹیسٹ 13 فروری سے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں